In this blog your read daily basis urdu news updated.

Saturday, September 7, 2019

PCB Chairman | Head Coach Salary Package

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تعینات کر دیاہے اور اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور مصباح الحق نے تنخواہ سے متعلق پر نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ برابر ہی ہے ۔تفصیلات

PCB Chairman

PCB Chairman

کے مطابق صحافیوں نے سوا ل و جواب کے وقفے کے دوران پوچھا کہ ” مصباح الحق کا معاوضہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے برابر ، کم یازیادہ ہے ؟ ۔“ جس پر مصباح الحق نے فوری مسکراتے ہوئے رد عمل دیا کہ ” ایف بی آر “ ، مصباح کی بات سن کر سب ہنسنے لگے ۔ صحافیوں کی جانب سے پھر اصرار کیا گیا کہ کتنی تنخواہ طے پائی ہے جس پر چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مصباح کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ جواب دینا چاہیں گے ، آگے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جی آپ جواب دیں ، دیں آپ جواب۔وسیم خان نے دوبارہ گفتگو کاآغاز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جو پوزیشن ہو گی انہیں پوری عزت اور ذمہ داری ملے گی ، تنخواہ خفیہ بات ہے ۔ صحافیوں نے ایک مرتبہ پھر اصرا ر کیا تو وسیم نے کہا کہ ان کی تنخواہ مکی آرتھر کے برابر ہی ہے ، یہ ہیڈ کوچ ہیں اور چیف سلیکٹر بھی ، ان کی ویلیو ہے ، تو ان کو کم پیسے ہم کیوں دیں گے ۔یاد رہے کہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 20 ہزار ڈالر معاوضہ لیتے تھے جو کہ پاکستان تقریبا 32 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ برابر ہی ہے ، یہ ہیڈ کوچ ہیں اور چیف سلیکٹر بھی ، ان کی ویلیو ہے ، تو ان کو کم پیسے ہم کیوں دیں گے ۔یاد رہے کہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 20 ہزار ڈالر معاوضہ لیتے تھے جو کہ پاکستان تقریبا 32 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Search This Blog

Blog Archive