کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزمندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی30300،30400پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں، تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 49ارب18کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت67.10 فیصدکم جبکہ52فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ
ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس30013پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور مقامی کرنسی مارکیٹوں میں دالر کی قدر میں کمی کے نتیجے حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،ٹیلی کام، کیمیکل، فوڈزاورتوانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 30550پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم تاہم بھارک کشیدگی،خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ گروپ سائیڈ لائن رہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔

0 comments:
Post a Comment